ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

ایران جنگ میں کتنے امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہو چکے؟ پینٹاگون کا بڑا اعتراف

datetime 11  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کو 13 دن ہو چکے ہیں اور اس دوران ایرانی حملوں میں امریکی فوج کو ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے بتایا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 8 امریکی فوجی ہلاک جبکہ 140 زخمی ہو چکے ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ زخمی ہونے والے زیادہ تر اہلکاروں کی حالت تشویشناک نہیں تھی اور ان میں سے 108 فوجی علاج کے بعد دوبارہ اپنی ڈیوٹیوں پر واپس جا چکے ہیں۔پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق 8 فوجیوں کو شدید نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں اور انہیں خصوصی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ فوجی کن مقامات پر اور کس حملے میں زخمی ہوئے۔

پینٹاگون کے مطابق ایرانی حملوں کے نتیجے میں یکم مارچ کو کویت اور سعودی عرب میں تعینات 7 امریکی فوجی مارے گئے تھے، جبکہ 6 مارچ کو کویت میں ایک اور امریکی فوجی بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث دم توڑ گیا۔ اس طرح جاری جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی مجموعی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…