جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

’بانی پی ٹی آئی کو آج یا کل ہی رہا ہونا چاہیے‘

datetime 10  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) وکیل سلمان اکرم راجا نے امید ظاہر کی ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کی رہائی عید سے پہلے ممکن ہو سکتی ہے اور ان کے بقول انہیں فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔

داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے کے لیے کسی قسم کا ہجوم یا طاقت کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی اس بات کو بھی مسترد کیا کہ وکلا عدالت میں کیس کی تیاری کے بغیر پیش ہوئے تھے۔ ان کے مطابق جج کے کسی سوال کا فوری جواب نہ دے پانا اس بات کا ثبوت نہیں کہ وکلا تیار نہیں تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ عدالت نے مزید وضاحت طلب کرتے ہوئے سماعت کو دو دن کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔ سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ وکلا ہمیشہ عدالت میں مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہوتے ہیں اور قانونی میدان میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سائفر، عدت اور توشہ خانہ سے متعلق مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو ریلیف مل چکا ہے اور وہ عدالت کے اندر اور باہر سیاسی اور آئینی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب علیمہ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے اہلِ خانہ کی ملاقاتیں 16 اکتوبر سے بند ہیں۔ ان کے مطابق تقریباً پانچ ماہ سے نہ خاندان کے افراد اور نہ ہی وکلا کو ملاقات کی اجازت دی جا رہی ہے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ نہیں بتایا جا رہا کہ ملاقاتوں پر پابندی کیوں لگائی گئی ہے، جس کی وجہ سے اہلِ خانہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی صحت کے بارے میں بھی کوئی واضح معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…