اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے،
جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل دونوں فی لیٹر سستے ہوگئے ہیں۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 362 روپے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔اسی طرح ڈیزل بھی 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے،
جس کے نتیجے میں اس کی نئی قیمت 387 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی کم کی گئی قیمتوں کا اطلاق 5 نومبر سے ہوگا۔



















































