اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل دونوں سستے کردیے ہیں۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 45 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 369 روپے 6 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔اسی طرح ڈیزل بھی فی لیٹر 3 روپے 68 پیسے سستا کردیا گیا ہے۔
قیمت میں کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 391 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 4 نومبر سے ہوگا۔



















































