منگل‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

سابق سینیٹر مشتاق احمد سے اہلیہ نے خلع حاصل کرلیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی فیملی کورٹ نے حمیرا طیبہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے مشتاق احمد کے ساتھ ان کا نکاح خلع کی بنیاد پر ختم کرنے کی ڈگری جاری کردی۔

یہ فیصلہ فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے سنایا۔عدالتی کارروائی کے دوران بتایا گیا کہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ مزید ازدواجی زندگی جاری رکھنے پر رضامند نہیں ہیں۔ عدالت کی جانب سے دونوں کے درمیان صلح کرانے کی کوششیں بھی کامیاب نہ ہوسکیں، جس کے بعد خلع کی ڈگری جاری کردی گئی۔فیصلے کے مطابق حمیرا طیبہ نے اپنے بیانِ حلفی میں شوہر سے نفرت اور ان کے ساتھ رہنے سے انکار کا اظہار کیا تھا۔ عدالت نے قرار دیا کہ فریقین کا نکاح خلع کے ذریعے ختم کیا جاتا ہے،

جبکہ حق مہر کے معاملے پر دونوں میں سے کسی فریق نے دوسرے کے خلاف کوئی دعویٰ نہیں کیا۔بچوں کے نان نفقے، غیر شادی شدہ بیٹیوں کے اخراجات اور دیگر استدعاؤں سے متعلق مقدمے کا باقی حصہ درخواست واپس لیے جانے پر خارج کردیا گیا۔عدالت نے خلع کی ڈگری کی مصدقہ کاپی شوہر اور متعلقہ یونین کونسل کو ارسال کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوڈنٹ لسٹ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…