پیر‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

پاکستان کیلئے ایل این جی لانے والے قطری جہاز پر ایران کا حملہ

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) لے کر آنے والے قطری بحری جہاز کو مبینہ طور پر ایران کی جانب سے نامعلوم پروجیکٹائل کا نشانہ بنایا گیا،

جس سے جہاز کو نقصان پہنچا، تاہم وہ ڈوبنے سے بچ گیا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق قطر کی کمپنی ناقلات کا جہاز ’المائدہ‘ پاکستان کے لیے ایل این جی لے کر روانہ ہوا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے اسے آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزارنے کے لیے ایران سے پہلے ہی اجازت حاصل کر لی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جمعے کو روانگی کے چند گھنٹوں بعد بحری جہاز پر نامعلوم پروجیکٹائل داغا گیا، جس کے نتیجے میں اس کے بیرونی حصے کو نقصان پہنچا۔

تاہم جہاز نہ صرف ڈوبنے سے محفوظ رہا بلکہ اس کے آپریشنز بھی مکمل طور پر معطل نہیں ہوئے۔واقعے کے بعد جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کرکے بحیرہ عرب کی طرف اپنا سفر جاری رکھنے کے بجائے راستہ تبدیل کیا اور دوبارہ خلیج فارس کی جانب واپس چلا گیا۔حملے کے وقت جہاز پر عملے کے 25 ارکان موجود تھے، جن میں چھ بھارتی شہری بھی شامل تھے۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی بھی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی اور تمام افراد محفوظ رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Mind The Gape


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…