منگل‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

آسٹریلیا کو شکست،پاکستان نےاوور 40 کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر گیانا میں کھیلا گیا

آئی ایم سی اوور 40 کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کرلیا۔ٹورنامنٹ کے فائنل میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ گریگ ہنٹ نے 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ اسٹیف پولنس 70 اور گلین بیٹی کیٹو 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے فرید الدین نے چار جبکہ وسیم علی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔282 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے آخری اوور سے قبل ہی 44.5 اوورز میں 9 وکٹیں گنوا کر کامیابی حاصل کرلی۔ قومی ٹیم کی جانب سے عدنان اکمل نے 83 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جاوید منصور 62 اور طارق محمود 41 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ اس کے علاوہ فرید الدین نے 24 اور وسیم علی نے 22 رنز کا حصہ ڈالا۔پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرنے کے لیے کپتان جنید خلیل نینی تال والا نے فیصلہ کن شاٹ کھیلا۔

آسٹریلیا کی جانب سے جیمی پانیلی نے چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ بریٹن ایڈورڈ دو پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے فائنل تک رسائی کے سفر میں گروپ مرحلے کے دوران کیریبین، بھارت، نیوزی لینڈ اور امریکا کو شکست دی تھی، جبکہ سیمی فائنل میں انگلینڈ کو ہرا کر ٹائٹل میچ میں جگہ بنائی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوڈنٹ لسٹ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…