اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 41 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 352 روپے 59 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کے نرخ بھی 5 روپے 56 پیسے فی لیٹر کم کردیے گئے ہیں۔ اس کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 6 نومبر سے ہوگا۔



















































