بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل

datetime 17  دسمبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)پاکستانی سابق اداکارہ، گلوکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رابی پیرزادہ نے نئی زندگی کا آغاز کرتے ہوئے شادی کرلی ہے۔رابی پیرزادہ کے نکاح کی تقریب سادگی کے ساتھ نجی سطح پر منعقد ہوئی، جس میں صرف قریبی اہلِ خانہ نے شرکت کی۔رابی نے انسٹاگرام پر تقریب کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اپنے والدین، بھائی اور ماموں کے ہمراہ نظر آئیں۔ اس موقع پر انہوں نے روایتی کریم اور سرخ لباس زیب تن کیا، جس میں ان کا انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

اگرچہ رابی پیرزادہ کے شوہر نے تاحال کوئی تصویر شیئر نہیں کی، تاہم رابی کی پوسٹس سے مداحوں کو اس خوشگوار موقع کی جھلک ضرور ملی۔یہ شادی رابی پیرزادہ کی زندگی کا ایک اہم موڑ قرار دی جا رہی ہے، جہاں وہ اپنی ذاتی زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز کر رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر مداحوں اور خیر خواہوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمنائوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ کئی صارفین نے جوڑے کے لیے خوشیوں اور کامیاب ازدواجی زندگی کی دعائیں کی ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے شادی کی پیشکشوں سے متعلق کہا تھا کہ انہیں روزانہ کی بنیاد پر پروپوزلز موصول ہوتے ہیں، حتی کہ ان کی فاونڈیشن کے نمبرز پر آنے والے ہر تیسرے پیغام میں شادی کی پیشکش ہوتی ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی پر بات کرنا پسند نہیں کرتیں اور نجی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیتیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…