منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

عیدالفطر کب ہوگی؟ بین الاقوامی مرکز برائے فلکیات کا بڑا انکشاف

datetime 10  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)رمضان المبارک اب اپنے اختتامی مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان جہاں اس بابرکت مہینے کو رخصت کرنے کی تیاری کر رہے ہیں،

وہیں عیدالفطر کی آمد کے منتظر بھی ہیں۔ اسی تناظر میں بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے شوال کے چاند کے حوالے سے تازہ فلکیاتی اندازے جاری کیے ہیں۔ماہرینِ فلکیات کے مطابق مختلف ممالک میں عیدالفطر کی تاریخ اس بات پر منحصر ہوگی کہ وہاں رمضان المبارک کا آغاز کس دن ہوا تھا۔ جن ممالک میں پہلا روزہ بدھ 18 فروری کو رکھا گیا تھا، وہاں شوال کا چاند 18 مارچ کو تلاش کیا جائے گا۔ جبکہ وہ ممالک جہاں رمضان کا آغاز جمعرات 19 فروری کو ہوا تھا، وہاں 19 مارچ کو چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔

فلکیاتی مرکز نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ جن علاقوں میں 18 مارچ کو چاند کی رویت کی کوشش کی جائے گی وہاں اس دن چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، کیونکہ چاند سورج سے پہلے غروب ہو جائے گا اور چاند اور سورج کا فلکیاتی اتصال بھی غروبِ آفتاب کے بعد ہوگا۔ اس صورت میں ان ممالک میں رمضان کے تیس روزے مکمل ہونے کا امکان ہے اور عیدالفطر جمعہ 20 مارچ کو منائے جانے کی توقع ہے۔

دوسری جانب جن ممالک میں 19 مارچ کو چاند دیکھا جائے گا، وہاں دنیا کے مشرقی حصوں میں چاند کی رویت مشکل بتائی جا رہی ہے۔ تاہم مغربی ایشیا، وسطی اور شمالی افریقہ کے بعض علاقوں میں دوربین کے ذریعے چاند نظر آنے کا امکان موجود ہے۔

مزید یہ کہ مغربی یورپ اور مغربی افریقہ میں عام آنکھ سے چاند دیکھنا خاصا دشوار ہوگا، جبکہ شمالی امریکا کے بیشتر علاقوں میں چاند کی رویت نسبتاً آسان ہو سکتی ہے۔ ان امکانات کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ متعدد ممالک میں عیدالفطر 20 مارچ کو منائی جا سکتی ہے۔

فلکیاتی مرکز کے مطابق دنیا کے کئی مشرقی اور وسطی خطوں میں 19 مارچ کو چاند دیکھنا انتہائی مشکل ہوگا، اس لیے ممکن ہے کہ کچھ ممالک اس روز چاند نظر نہ آنے کا اعلان کریں۔ ایسی صورت میں ان ممالک میں عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو منائے جانے کا امکان بھی موجود ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…