بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے ملک کے مختلف علاقوں میں سموگ کی ممکنہ صورتحال پر الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی سموگ کی صورتحال کے باعث متعدد شہروں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے ۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور شیخوپور میں دھند /سمو گ میں شدید اضافہ متوقع ہے۔

راولپنڈی، اسلام آباد سمیت خیبر پختونخواکے متعدد علاقوں اور سندھ کے بالائی علاقوں میں بھی دھند میں شدید اضافہ متوقع ہے۔20 دسمبر تک رات اورعلی الصبح کے اوقات میں دھند کے باعث حد نگاہ کم ہو گی ۔این ڈی ایم اے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ حد نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک حادثات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں لہذا محتاط رہیں۔ڈرائیور حضرات شدید دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔دھند کی صورت میں ٹریفک حادثات سے بچا کے لیے احتیاطی تدابر اپنائیں ۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو دھند کے اثرات سے بچا کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایات جاری کردیں۔ این ڈی ایم اے تمام ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنا رہا ہے۔ این ای او سی کی جانب سے تمام متعلقہ ادارو ں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے ضروری معلومات کی فراہمی بھی یقینی بنا ئی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…