کراچی (این این آئی)سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدلرزاق نے کہا ہے کہ بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا سے ایک ایونٹ کے دوران ملاقات ہوئی تھی جیسا لوگ کہہ رہے ہیں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدلرزاق نے بھارتی ادکارہ تمنا بھاٹیا کے ساتھ تعلقات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری اْن سے ملاقات 12 برس قبل ہوئی تھی،
ان 12 سالوں کے دوران وہاں سے بھی کوئی بات نہیں ہوئی، میرا خیال ہے وہ ایک اچھی اداکارہ ہیں، ایک ایونٹ کے دوران اگر کوئی سوال ہو جائے تو پھر جواب دینا پڑتا ہے۔سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ تمنا بھاٹیا نے اْس سوال پر بہت اچھا جواب دیا، کوئی ایسی بات نہیں تھی، وہاں ایک شوٹ ہوا اور اْس کے بعد سب ختم ہوگیا، بھارتی اداکارہ سب کو ہی اچھی لگتی ہیں۔