اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کی ذاتی ٹیم کا حصہ رہ چکے سالار وزیر اور صنم جاوید کے درمیان سوشل میڈیا پر تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر سالار وزیر نے اپنے سلسلہ وار پیغامات میں صنم جاوید پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ، “آپ نے جو الفاظ استعمال کیے، ان کا جواب اب میں ضرور دوں گا۔
عوام کے پیغامات موصول ہونے کے بعد میں نے وہ تمام ٹویٹس حذف کر دیے اور اب غیر شائستہ زبان استعمال نہیں کرتا، لیکن آپ کی یہ گفتگو ہمیشہ آپ کا پیچھا کرے گی۔ میں آپ کی سیاست کو بے نقاب کرتا رہوں گا تاکہ لوگوں کو اصل حقائق معلوم ہوں۔”سالار وزیر نے مزید لکھا، “لاہور ڈی ایچ اے سے لے کر آپ کی مبینہ روابط اور پشاور تک کی کہانی سامنے لاؤں گا کیونکہ یہ معاملہ اب ذاتی سطح پر آچکا ہے۔ آپ نے مجھے سوشل میڈیا پر نشانہ بنایا، اب میں بھی آپ کو آئینہ دکھاؤں گا تاکہ سب کو حقیقت واضح ہو
تم نے جو الفاظ مجھے استعمال کیے اسکا جواب تو اب میں تم کو دونگا تمہارا لاہور DHA سے لیکر تمہاری سپلائر زاریہ سے لیکر پشاور تک سارا کتاب کھولوں گا کیونکہ اب لڑائی پرسنل ہوئی تو اپکوں میں ثابت کروں گا کے آپ ایک سیاست بصیرت نھیں بلکہ بازاری طوائف ہیں pic.twitter.com/BQA37AqF2p
— Salar Wazir Comrade (@AmirSalar_Wazir) September 6, 2025