پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

بند ٹوٹ گیا، شہر کو خالی کرانے کا حکم

datetime 8  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان’جھنگ (این این آئی)پنجاب کے دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے، ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 6 لاکھ 9 ہزار 669 کیوسک ریکارڈ کیاگیا جبکہ دریائے چناب میں ہیڈ تریمو ں پر بہاؤ 5 لاکھ 43 ہزار کیو سک ہے۔حکام کے مطابق دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث جلال پور پیروالا میں مقامی بند میں شگاف پڑگیا جس سے درجنوں بستیاں زیر آب آگئی ہیں، مکین گھروں کی چھت پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے، جلال پور پیروالا میں موضع شاہ رسول اور بیٹ واہی کے زمیندارا بند ٹوٹ گئے، بہادر پور کے علاقے میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

شجاع آباد اور جلال پور پیر والہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، جلالپور پیروالا شہرکو خالی کرنیکا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ انتظامیہ اب شہری بند کو بچانے میں مصروف ہے کیونکہ دریائے چناب کا پانی شہر کے قریب بنائے جانے والے بند کو کسی بھی وقت توڑ سکتا ہے،لوگوں کوریسکیو کرنے کے لیے 5 ڈرون اور مزید 50 کشتیاں منگوالیں۔اکبر فلڈ بند پر بھی پانی کی سطح آہستہ آہستہ بڑھنے لگی جہاں پانی کا لیول 412 اعشاریہ 3فٹ پر پہنچ گیا۔جھنگ میں دریائے چناب میں آنیوالے دوسرے ریلے سے300 سے زائد دیہات سیلاب کی زد میں ہیں، 2 لاکھ 81 ہزار ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ مظفر گڑھ کے علاقے عظمت پو رمیں بند ٹوٹنے سے کئی بستیاں زیر آب آگئیں، اسسٹنٹ کمشنر کیمطابق 7 ہزار سے زیادہ افراد کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔

ادھر بہاولپور میں دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، سیلاب ناردرن بائی پاس کے قریب پہنچ کر بستیوں میں داخل ہوگیا ہے۔دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ 3لاکھ 19 ہزار کیوسک ریکارڈ کیاگیا جبکہ ہیڈ سلیمانکی پر اونچے اور ہیڈ اسلام پردرمیانے درجے کے سیلاب ہیں۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر بہاؤ ایک لا کھ 39 ہزار جبکہ ہیڈ سدھنائی پر بہاؤ بڑھ کر ایک لاکھ 23 ہزار کیوسک ہو گیا۔پنجاب کے بعد سیلابی ریلے سندھ پہنچنا شروع ہوگئے، گڈو بیراج پر پانی کی آمد میں اضافے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہیجہاں پانی کا بہاؤ 4 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگیا۔راجن پور دریائے سندھ میں سیلاب کے باعث کچے کے علاقوں میں پانی کا بہاؤ تیز ہورہا ہے، متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…