بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

سیکیورٹی خدشات، تعلیمی ادارے 2روز کیلئے بند رکھنے کا اعلان

datetime 5  مارچ‬‮  2026 |

سکردو(این این آئی) سیکیورٹی خدشات کے سکردو، لنڈی کوتل اور شمالی وزیرستان میں تعلیمی ادارے مزید دو روز کیلئے بند کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں، بالخصوص سرحدی علاقوں میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے باعث تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے یہ فیصلے طلبہ اور اساتذہ کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق امن عامہ کو لاحق خدشات کے پیشِ نظر سکردو میں تمام تعلیمی ادارے مزید دو روز کیلئے بند رہیں گے۔ضلع خیبر کی انتظامیہ نے پاک-افغان سرحد سے ملحقہ علاقوں میں تمام سرکاری اسکولوں کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کا حکم دیا ہے، تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کا فیصلہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

سرحد پر جاری حالیہ تنا کے باعث شمالی وزیرستان کے سرحدی دیہات میں بھی سکول بند کر دیے گئے ہیں تاکہ طلبہ اور عملہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہ سکے۔دوسری جانب نگران وزیرِ اعلی گلگت بلتستان کی زیرِ صدارت اسپیشل اپیکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمیٹی نے دو ٹوک فیصلہ کیا کہ ریاست کی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے شرپسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔اجلاس میں واضح کیا گیا کہ امن و امان کے قیام اور سرکاری تنصیبات کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…