معروف سائنسدان البرٹ آئن اسٹائن کے خطوط نیلامی کےلئے پیش
نیویارک(نیوزڈیسک)معروف سائنسدان البرٹ آئن اسٹائن کے لکھے گئے خطوط کو نیلامی کےلئے پیش کردیا گیا ۔البرٹ آئن اسٹائن زندگی بھر کائنات کے سربستہ رازوں سے پردہ اٹھانے اور توانائی اور مادے کی گتھیاں سلجھانے میں مصروف رہے،انہیں مشاہدات کو آئن اسٹائن نے خطوط کی شکل دی جن کی لاس اینجلس میں نیلامی ہورہی ہے –