جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سائنس دان عجیب سمندری مخلوق کا مکمل ڈھانچہ ڈھونڈنے میں کامیاب

datetime 25  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )یہ سمندری جاندار صرف دو سینٹی میٹر لمبا اور انسانی بال سے بھی پتلا اور انتہائی عجیب تھا۔سائنسدان 100 برس میں پہلی بار ہیلوسیجینیا نامی عجیب سمندری جاندار کا مکمل ڈھانچہ دریافت کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔یہ ننھی سمندری مخلوق 50 کروڑ سال قبل پائی جاتی تھی لیکن اب تک ملنے والے اس کے تمام ڈھانچوں میں سر کا حصہ شامل نہیں تھا۔اب کینیڈا میں ملنے والے فوسلز میں پہلی بار اس کے سر کی ہڈیاں بھی ملی ہیں جس سے پہلی بار اس مخلوق کا چہرہ سامنے آیا ہے۔یہ تحقیق نیچر نامی رسالے میں شائع ہوئی ہے۔یہ نیا رکاز یا فوسل کینیڈا میں برج شیل کے علاقے سے دریافت ہوا اور سائنسدانوں کو پتہ چلا کہ اس جاندار کا سر چمچہ نما تھا۔اس تحقیق میں شامل یونیورسٹی آف کیمبرج کے ڈاکٹر مارٹن سمتھ کا کہنا ہے کہ یہ تو کسی دوسری دنیا سے آئی مخلوق کو دیکھنے جیسا ہے۔
ہیلوسیجینیا کا پہلا ڈھانچہ ایک صدی سے زیادہ عرصہ قبل دریافت ہوا تھا اور جب سے یہ سائنسدانوں کی دلچسپی کا باعث ہے۔نیا رکاز یا فوسل کینیڈا میں برج شیل کے علاقے سے دریافت ہوایہ سمندری جاندار صرف دو سینٹی میٹر لمبا اور انسانی بال سے بھی پتلا اور انتہائی عجیب تھا۔اس کے ٹیوب جیسے مختصر جسم کے ایک جانب تو بڑی بڑے نوکیلے مہروں کے جوڑے تھے جبکہ دوسری جانب پنجے نما شے لٹکی ہوئی تھی۔
ڈاکٹر سمتھ کا کہنا ہے کہ ماضی میں جب پہلی بار اس مخلوق کے بارے میں باقاعدہ طور پر معلومات سامنے لائی گئیں تو یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ یہ سیدھی کس طرف سے ہے۔ان کے مطابق حال ہی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کے پیر کس جانب اور کمر جس جانب تھی۔انھوں نے کہا کہ اب بھی اس بارے میں سائنسدان مخمصے کا شکار ہیں کہ ہیلوسیجینیا کا سر کس طرف اور دم کس طرف تھی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…