پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

ٹرمپ نے 80 ہزارامریکی ویزے منسوخ کردیے

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے مختلف جرائم میں ملوث تقریباً 80 ہزار غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق، ایک سینیئر حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ زیادہ تر ویزے ان افراد کے منسوخ کیے گئے جن پر تشدد، چوری اور نشے کی حالت میں گاڑی چلانے جیسے مقدمات درج تھے۔اہلکار کے مطابق، تقریباً 16 ہزار ویزے ایسے افراد کے منسوخ کیے گئے جو نشے میں ڈرائیونگ کے الزام میں پکڑے گئے تھے، جبکہ 12 ہزار ویزوں کی منسوخی تشدد کے مختلف واقعات سے متعلق تھی۔

عہدیدار نے مزید بتایا کہ اگست کے مہینے میں ویزا میعاد ختم ہونے اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کے باعث 6 ہزار طلبہ کے ویزے بھی منسوخ کیے گئے۔خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چارلی کرک پر حملے کے بعد سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں گزشتہ ماہ مزید 6 ویزے منسوخ کیے گئے۔امریکی حکام کے مطابق، یہ کارروائی امیگریشن قوانین پر سختی سے عمل درآمد اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…