اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب کے معروف نوجوان استاد قمر، جو حال ہی میں چوہے پکڑنے کی ویڈیوز کے باعث سوشل میڈیا پر مشہور ہوئے تھے، خود پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔ ان کی معافی مانگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، استاد قمر کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب ان کی ایک پرانی ویڈیو منظرِ عام پر آئی جس میں وہ چوہے اور نیولے کی لڑائی کرواتے دکھائی دے رہے تھے۔ پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا۔
تاہم، تفتیش کے دوران یہ ثابت ہوا کہ ویڈیو ڈیڑھ سال پرانی ہے، جس کے بعد پولیس نے انہیں تنبیہ کے بعد رہا کر دیا۔رہائی کے بعد جاری ہونے والی ویڈیو میں استاد قمر چوہے والے نے عوامی طور پر پنجاب پولیس سے معافی مانگی اور وعدہ کیا کہ وہ آئندہ کسی جانور کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اپنے اہلِ خانہ کی خواہش پر انہوں نے چوہے پکڑنے کا پیشہ چھوڑ دیا ہے اور اب ایک فیکٹری میں ملازمت کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ اب انہیں چوہے پکڑنے کے لیے تنگ نہ کیا جائے۔
چوہے پکڑنے والا قمر فیصل آباد پولیس کے ہتےچڑھ گیا pic.twitter.com/clqyDj96fn
— صحرانورد (@Aadiiroy2) November 5, 2025















































