جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کی درخواست پر ایران نے سعودی عرب پر حملے نہ کرنے کی ضمانت دے دی

datetime 3  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران سے رابطہ کر کے یہ گزارش کی تھی کہ وہ سعودی عرب کو کسی ممکنہ کارروائی کا ہدف نہ بنائے، جس پر ایرانی قیادت نے یقین دہانی کرائی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اخلاص کے ساتھ ایران کے ساتھ کھڑا ہے، تاہم ملک کے اندر اس معاملے کو غلط انداز میں پیش کرنا مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرانے کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے سرگرم سفارتی کوششیں کر رہا ہے تاکہ جنگ کا دائرہ نہ پھیلے۔ان کے مطابق پاکستان اعلانیہ اور پس پردہ سفارت کاری کے ذریعے صورتحال کو سنبھالنے کی کوششوں میں مصروف ہے اور دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ موجودہ حالات کو سنجیدگی سے سمجھیں۔اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ موجود ہے۔ اسی تناظر میں پاکستان نے ایران سے کہا کہ وہ سعودی سرزمین کو نشانہ نہ بنائے۔

ان کے بقول ایران نے اس بات کی ضمانت طلب کی کہ اس کے خلاف سعودی عرب کی زمین استعمال نہیں ہوگی، جس پر پاکستان کی درخواست کے بعد سعودی عرب نے مطلوبہ یقین دہانی فراہم کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…