منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

خصوصی سولر اسکیم ! حکومت نے فلیٹوں میں رہنے والوں کی بڑی مشکل آسان کردی

datetime 6  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے فلیٹوں میں رہنے والے شہریوں کیلئے خصوصی سولر سکیم کی تیاری شروع کردی ،

مالکان گائوں میں سولر لگا کر شہر کے فلیٹ میں سولر کریڈٹ لے سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے ایک منفرد اسکیم پر کام شروع کر دیا ہے، جس کے تحت اب شہری اپنے گاں کی زمین پر سولر سسٹم لگا کر اس کا بجلی کریڈٹ شہروں میں موجود اپنے گھروں یا فلیٹس میں حاصل کر سکیں گے۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ ٹریڈ کے صدر عثمان شوکت نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نے ایک ایسی انقلابی اسکیم تیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے جس کے تحت ملک میں باقاعدہ سولر وہیلنگ پالیسی متعارف کرائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اس پالیسی کا سب سے بڑا فائدہ ان لوگوں کو ہوگا جو شہروں میں فلیٹس یا ایسے گھروں میں رہتے ہیں، جہاں چھت پر جگہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ سولر پینل نہیں لگا سکتے۔عثمان شوکت نے کہا کہ اب ایسے شہری اپنی گاں کی زمین پر سولر پلانٹ لگا کر اس سے پیدا ہونے والی بجلی کا کریڈٹ (نیٹ میٹرنگ کے ذریعے) اپنے شہر کے فلیٹ کے بجلی بل میں ایڈجسٹ کروا سکیں گے۔

صدر آر سی سی آئی نے کہا کہ سولر وہیلنگ پالیسی دنیا کے تمام بڑے اور ترقی یافتہ شہروں میں ایک مروجہ اور اہم ترین سہولت ہے، جہاں زمین کی کمی کا سامنا کرنے والے طبقے کو اس کے ذریعے ریلیف دیا جاتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں اس جدید سہولت کا باقاعدہ آغاز ملکی معیشت اور توانائی کے شعبے کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا، جس سے نہ صرف نیشنل گریڈ پر بوجھ کم ہوگا بلکہ صارفین کے مہنگے بجلی کے بلوں میں بھی واضح کمی آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…