بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان میں سیمنٹ کی قیمتیں برقرار، 50 کلو بوری کے تازہ ریٹس جاری

datetime 25  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں سیمنٹ کی قیمتیں بدستور بلند سطح پر برقرار ہیں، تاہم مختلف شہروں اور کمپنیوں کے لحاظ سے فی بوری نرخ میں معمولی فرق دیکھا جا رہا ہے۔

تازہ مارکیٹ رپورٹ کے مطابق 50 کلوگرام سیمنٹ کی ایک بوری کی قیمت عموماً 1,350 روپے سے 1,550 روپے کے درمیان ہے، جبکہ بیشتر مارکیٹوں میں اس کی اوسط قیمت 1,390 سے 1,450 روپے ریکارڈ کی جا رہی ہے۔مختلف برانڈز کے تازہ نرخوں کے مطابق لکی سیمنٹ 1,500 سے 1,540 روپے، بیسٹ وے سیمنٹ 1,430 سے 1,570 روپے، میپل لیف سیمنٹ تقریباً 1,570 روپے، فوجی سیمنٹ 1,440 سے 1,540 روپے، ڈی جی خان سیمنٹ 1,440 سے 1,480 روپے، پاک سیمنٹ 1,430 سے 1,560 روپے جبکہ پائیدار سیمنٹ 1,380 سے 1,505 روپے فی بوری فروخت ہو رہا ہے۔

تعمیراتی شعبے سے وابستہ ماہرین کے مطابق قیمتوں میں معمولی فرق کی بڑی وجوہات برانڈ کی ساکھ، مال برداری کے اخراجات، مقامی طلب اور مختلف علاقوں کی مارکیٹ صورتحال ہیں۔انہوں نے تعمیراتی منصوبے شروع کرنے والے افراد کو مشورہ دیا ہے کہ سیمنٹ خریدنے سے قبل مختلف ڈیلرز سے نرخ معلوم کر کے موازنہ ضرور کریں تاکہ مناسب قیمت پر معیاری سیمنٹ حاصل کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…