منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

بچے بہت پسند ہیں ،ماں نہیں بن سکتی، انایا بنگر نے جنس کی تبدیلی کے بعد حقیقت بتا دی

datetime 25  جولائی  2026 |

نئی دہلی (این این آئی)سابق بھارتی بیٹنگ کوچ سنجے بنگر کی صاحبزادی انایا بنگر نے جنس کی تبدیلی کے آپریشن کے بعد شادی،

ماں بننے اور اپنی نئی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ بچے بہت پسند ہیں ،ماں نہیں بن سکتی۔ایک حالیہ انٹرویو میں انایا بنگر نے بتایا کہ میں مستقبل میں شادی اور بچوں کی خواہش رکھتی ہوں، مجھے بچے بہت پسند ہیں مگر اس وقت میری تمام توجہ آپریشن کے بعد اپنی صحت کی بحالی پر ہے۔انہوںنے کہاکہ ابھی شادی کا ارادہ نہیں کیونکہ میرے لیے یہ نئی زندگی کا آغاز ہے۔ماں بننے سے متعلق سوال کے جواب میں انایا نے کہا کہ میں بچوں کی خواہش رکھتی ہوں لیکن جنس کی تبدیلی کے آپریشن کے بعد میں قدرتی طور ماں نہیں بن سکتی۔انہوں نے بتایا کہ جنس کی تبدیلی کے آپریشن کے بعد سروگیسی کی مدد سے ماں بن سکتی ہوں اور بچے کو گود لینا بھی ایک ممکنہ راستہ ہو سکتا ہے۔انایا بنگر نے بتایا کہ آپریشن کے بعد میرے والدین نے مجھے مکمل طور پر اپنی بیٹی کے طور پر قبول کر لیا ہے اور اب وہ میرے لیے منث الفاظ استعمال کرتے ہیں۔

انایا بنگر نے انکشاف کیا کہ میرا جنس کی تبدیلی کا سفر 2023 میں ہارمون تھیراپی سے شروع ہوا تھا، جسمانی اور نفسیاتی تبدیلیوں کے بعد میں نے تقریبا 4 ماہ قبل ہی تھائی لینڈ میں جنس کی تبدیلی کا آپریشن کروایا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…