منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

وفاقی حکومت نے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لئے نیشنل امیگریشن پالیسی 2026 جاری کر دی

datetime 25  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے نیشنل امیگریشن پالیسی 2026 کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے،

جس کا بنیادی مقصد بیرونِ ملک روزگار یا دیگر مقاصد کے لیے جانے والے پاکستانیوں کو محفوظ، منظم اور باوقار انداز میں سہولت فراہم کرنا، ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا اور افرادی قوت کو عالمی معیار کے مطابق تیار کرنا ہے۔اسلام آباد میں پالیسی کی رونمائی کے موقع پر وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا کہ یہ اقدام بیرونِ ملک مقیم اور جانے والے پاکستانیوں کے ساتھ حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کے مطابق عالمی لیبر مارکیٹ میں تیزی سے تبدیلیاں آ رہی ہیں اور ہنر مند افرادی قوت کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے پاکستان کو بھی اپنی ورک فورس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نئی امیگریشن پالیسی کے ذریعے پاکستانی افرادی قوت کی مہارتوں کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ وہ عالمی منڈی میں بہتر مواقع حاصل کر سکیں۔

اس کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک ملازمت اختیار کرنے والے شہریوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کو بھی ترجیح دی جائے گی۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس وقت دنیا کے مختلف ممالک میں تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں، جو نہ صرف ملک کا مثبت تشخص اجاگر کر رہے ہیں بلکہ قومی معیشت میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران اوورسیز پاکستانیوں نے 41 ارب ڈالر سے زائد کی ریکارڈ ترسیلاتِ زر پاکستان بھیجیں، جو ملکی معیشت کے استحکام میں اہم ستون کی حیثیت رکھتی ہیں۔چوہدری سالک حسین کے مطابق حکومت اس نئی پالیسی پر مؤثر عملدرآمد کے ذریعے ہنر مند افرادی قوت کی تیاری، بیرونِ ملک روزگار کے بہتر مواقع تک رسائی اور اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کو مزید مضبوط بنائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…