اسلام آباد (نیوز ڈیسک): گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی،
مقامی سطح پر تیار ہونے والی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
وفاقی حکومت نے ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر عائد سیلز ٹیکس میں نمایاں کمی کردی ہے، جس کے بعد 2 ہزار سی سی تک کی مقامی طور پر تیار کردہ ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کردی گئی ہے۔
اس طرح ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں مجموعی طور پر 7 فیصد کمی کی گئی ہے، جس سے ان گاڑیوں کی قیمتوں پر بھی مثبت اثر پڑنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
وزارتِ خزانہ نے ٹیکس کی نئی شرح سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے بعد ہائبرڈ گاڑیوں کے خریداروں کو مالی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔



















































