اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لیبیا کے مصراتہ ایئرپورٹ پر اہم شخصیت کو لے جانے والا طیارہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا،
واقعے کے بعد ملک میں فضائی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق طیارے کے حادثے کے فوراً بعد لیبیا کے حکام نے مصراتہ کے اطراف فضائی حدود بند کردی اور طیاروں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل کردی گئی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں ایک اہم شخصیت بھی سوار تھی، تاہم اس شخصیت کی شناخت اور دیگر تفصیلات تاحال ظاہر نہیں کی گئیں۔حادثے کے بعد ایئرپورٹ حکام اور متعلقہ اداروں نے موقع پر صورتحال کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے، جبکہ واقعے کی مکمل نوعیت اور دیگر تفصیلات سے متعلق مزید معلومات کا انتظار کیا جارہا ہے۔
The pilot and a staff member of a private Turkish aircraft survived after the plane crash landed at Misrata International Airport this morning. https://t.co/taTCQjOSn5
— The Libya Observer (@Lyobserver) September 14, 2026



















































