پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

موبائل فونز کے ٹیکسوں سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری

datetime 14  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)موبائل فونز پر عائد بھاری پی ٹی اے ٹیکس سے پریشان صارفین کے لیے بڑی سہولت سامنے آگئی،

درآمد شدہ اسمارٹ فونز کے ٹیکس کی ادائیگی اب آسان ماہانہ اقساط میں کرنے کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قاسم گیلانی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں اس پیش رفت کو عوام کے لیے اہم ریلیف قرار دیتے ہوئے بتایا کہ درآمد شدہ اسمارٹ فونز پر ٹیکس کے طریقہ کار میں نمایاں تبدیلی لائی گئی ہے۔ ان کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی کی مد میں بھی تقریباً 18 ہزار روپے تک کمی ہوئی ہے۔

قاسم گیلانی کا کہنا تھا کہ اس سے قبل شہریوں کو موبائل فون استعمال کرنے کے لیے ایک لاکھ سے ڈھائی لاکھ روپے تک کا پی ٹی اے ٹیکس یکمشت ادا کرنا پڑتا تھا، جو عام صارف کے لیے خاصا مشکل بن چکا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ نئی سہولت کے تحت اب صارفین کو بھاری رقم ایک ہی مرتبہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ موبائل فون کا پی ٹی اے ٹیکس 8 ہزار سے 17 ہزار روپے تک ماہانہ آسان اقساط میں ادا کیا جاسکے گا، جس کے بعد صارفین اپنے فون استعمال کرسکیں گے۔

رکن قومی اسمبلی کے مطابق موجودہ دور میں اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ روزمرہ زندگی کے ساتھ ساتھ تعلیم اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے لیے بھی اہم ضرورت بن چکے ہیں۔ ان پر زیادہ ٹیکسوں کے باعث بالخصوص نوجوانوں اور مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کو مالی مشکلات کا سامنا تھا۔

قاسم گیلانی نے مزید کہا کہ عوام کو ملنے والے اس ریلیف کو حتمی قدم نہیں سمجھا جائے گا، بلکہ ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل آلات تک شہریوں کی رسائی آسان بنانے کے لیے مزید سہولتیں اور رعایتیں حاصل کرنے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…