بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

سستا پیٹرول سکیم میں ایک ساتھ 4000 روپے، موٹر سائیکل سواروں کے لیے بڑی خوشخبری

datetime 5  جون‬‮  2026 |
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے فیول سبسڈی پروگرام کے تحت مستحق افراد کو دی جانے والی پانچویں اور چھٹی قسط جون 2026 کے دوران جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس میں کیا گیا، جہاں سبسڈی اسکیم کی مجموعی کارکردگی اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ٹرانسپورٹ سیکٹر سے وابستہ افراد، موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں اور کسانوں کے لیے فراہم کی جانے والی مالی معاونت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پروگرام کے آغاز سے اب تک چار اقساط کامیابی کے ساتھ ہفتہ وار بنیادوں پر تقسیم کی جا چکی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق نائب وزیراعظم نے اسکیم کے نفاذ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ امدادی رقم کی شفاف اور بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ سبسڈی کا فائدہ حقیقی مستحقین تک پہنچ سکے۔

اجلاس میں شفافیت، احتساب اور وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ اسکیم کے انتظامی امور کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اس جائزہ اجلاس میں معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری پٹرولیم، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…