اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات نے 3 ممالک کیلیے نئے ویزوں کا اجرا روک دیا؛ سفری پابندیاں عائد

datetime 6  جون‬‮  2026 |

مظفرآباد (نیوز ڈیسک): متحدہ عرب امارات نے صحت عامہ کے خدشات کے پیش نظر تین افریقی ممالک کے شہریوں کے لیے نئے ویزوں کے اجرا کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ امارات کی نیشنل ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز و پورٹ سیکیورٹی کے مشترکہ اعلامیے میں سامنے آیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جمہوریہ کانگو، یوگنڈا اور جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے تمام نئی ویزا کیٹیگریز، بشمول وزٹ ویزے، فی الحال معطل کر دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایبولا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔

مزید یہ کہ ان ممالک کے ایسے شہری بھی امارات میں داخل نہیں ہو سکیں گے جو کسی دوسرے ملک کے راستے ٹرانزٹ پرواز کے ذریعے سفر کر رہے ہوں۔ تاہم وہ مسافر جو امارات پہنچنے سے قبل مذکورہ ممالک سے باہر کم از کم 21 دن مسلسل قیام کر چکے ہوں، مخصوص شرائط پوری کرنے کے بعد داخلے کے اہل ہوں گے۔

اماراتی حکام کے مطابق یہ پابندیاں 6 جون 2026 کو دوپہر ایک بجے سے نافذ العمل ہو چکی ہیں، جبکہ عالمی صحت کی صورتحال کے پیش نظر ان اقدامات میں توسیع یا تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ان پابندیوں کا اطلاق صرف مسافروں پر ہوگا، جبکہ کارگو سروسز اور بین الاقوامی ٹرانزٹ پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی تاکہ تجارتی سرگرمیوں اور فضائی نقل و حمل میں خلل نہ آئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ افریقا کے بعض علاقوں میں ایبولا وائرس سے متعلق سامنے آنے والی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات بروقت کیے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…