جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

datetime 5  جون‬‮  2026 |

لاہور (نیوز ڈیسک)  لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،

جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد افراد احتیاطاً گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اطلاعات کے مطابق شیخوپورہ، مریدکے اور کامونکی کے علاقوں میں بھی زمین لرزنے کی کیفیت محسوس کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد کئی مقامات پر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے مقامات کی جانب چلے گئے۔

زلزلہ پیما حکام کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز کشمیر اور بھارتی سرحد سے ملحقہ خطہ تھا۔ ماہرین نے بتایا کہ زلزلہ زمین کے اندر تقریباً 18 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مئی کے مہینے میں بھی پنجاب کے مختلف علاقوں، جن میں ملکوال، پھالیہ، دیپالپور، حجرہ شاہ مقیم اور پھول نگر شامل ہیں، زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اسی دوران منڈی بہاؤالدین اور اس کے نواحی علاقوں میں بھی لرزش ریکارڈ کی گئی تھی جس سے شہریوں میں تشویش پھیل گئی تھی۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…