جمعرات‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2026 

سوشل سکیورٹی سے رجسٹرڈ مریم نواز راشن کارڈ نہ رکھنے والے محنت کشوں کے لیے خوشخبری

datetime 3  مارچ‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)سوشل سکیورٹی سے رجسٹرڈ مریم نواز راشن کارڈ نہ رکھنے والے محنت کشوں کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ بھی ماہِ رمضان میں 10 ہزار روپے حاصل کر سکتے ہیں۔

بنک آف پنجاب نے 10 ہزار روپے حاصل کرنے کا طریقہ کار وضع کر دیا ہے اور محنت کشوں کو چھ ہندسوں پر مشتمل ایک پن کوڈ بھیج دیا گیا ہے۔ محنت کش اپنا پن کوڈ اور شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں اور اپنے گھر یا صنعتی یونٹ کے قریب HBL Konnect، UBL Omni اور Alfa Pay کے ایجنٹ کے پاس جائیں اپنا خفیہ پن کوڈ بتائیں اور بائیو میٹرک تصدیق کے بعد فوری طور پر 10 ہزار روپے وصول کریں۔ 10 ہزار روپے پر کسی بھی قسم کی کٹوتی نہیں ہے، لہٰذا پوری رقم وصول کریں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے رمضان نگہبان پیکج کے تحت 10 ہزار روپے براہِ راست محنت کشوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے ہیں۔ ترجمان پیسی کے مطابق صوبہ بھر میں پنجاب سوشل سکیورٹی سے رجسٹرڈ 12 لاکھ سے زائد محنت کشوں کو 10 ہزار روپے نقد دیے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…