اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — بھارت کی کنڑ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ہریش رائے طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریش رائے کچھ عرصے سے تھائرائیڈ کینسر میں مبتلا تھے اور بنگلور کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں وہ جمعرات کے روز زندگی کی بازی ہار گئے۔
اداکار ہریش رائے نے فلم “اوم” میں ڈان رائے اور سپر ہٹ فلم “کے جی ایف” میں چاچا کے کردار سے بے حد شہرت حاصل کی۔
اطلاعات کے مطابق ان کی بیماری پیٹ تک پھیل چکی تھی، جس کے باعث وہ شدید کمزوری کا شکار ہو گئے تھے۔
کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اداکار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
ہریش رائے نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران کنڑ، تمل اور تیلگو زبانوں کی کئی مشہور فلموں میں کام کیا۔ ان کی نمایاں فلموں میں اوم، سمرا، بنگلور انڈرورلڈ، راج بہادر، سنجو ویڈز گیتا اور کے جی ایف سیریز شامل ہیں۔
ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی بھارتی فلم نگری کے کئی فنکاروں اور مداحوں نے گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی فلم ‘KGF ‘ کے مشہور اداکار چل بسے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں















































