اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3700 روپے اضافے سے 4 لاکھ23 ہزار 62 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3122 روپے اضافے سے 3لاکھ 62 ہزار707 روپے ہوگیا ہےاس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 37 ڈالر اضافے سے 4007 ڈالر فی اونس ہے۔















































