جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مئیر نیو یارک زہران ممدانی کس پاکستانی شخصیت کے مداح نکلے

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)ایشیائی نژاد ڈیموکریٹک سوشلسٹ ظہران ممدانی پاکستانی کمنٹیٹر رمیز راجہ کے مداح نکلے۔34 سالہ ظہران ممدانی گزشتہ روز نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوئے تھے۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر کی الیکشن مہم کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جسے اب رمیز راجہ نے ری شیئر کیا ہے۔وائرل ویڈیو میں ظہران کو اپنی ٹیم سے خطاب کرتے دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے اپنے ساتھیوں کا جوش و ولولہ بڑھانے کیلئے پاکستانی کمنٹیٹر رمیز راجہ کا حوالہ دیا اور ان کی لائنز دہرا دیں۔

سابق پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ نے نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر کی الیکشن مہم کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ری شیئر کی اور انہیں مبارک باد بھی دی۔انہوں نے کہا کہ بہت بہت مبارک ہو مسٹر ممدانی اور کمنٹری کے شوقین ہونے کا شکریہ،آپ نے سیدھے بلے سے کھیل کر ان لوگوں کو بے نقاب کیا جو کرکٹ نہیں کھیلتے، آپ پر بہت فخر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…