منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آئی سی سی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، پاک بھارت میچ ہونے کا امکان

datetime 9  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)پاکستان کے مؤقف پر ڈٹے رہنے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو لچک دکھانا پڑ گئی ہے،

جس کے نتیجے میں سخت شرائط کے ساتھ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مقابلے سے متعلق آئندہ 24 گھنٹوں میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں آئی سی سی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے درمیان ہونے والے مذاکرات پانچ گھنٹوں سے زائد وقت تک جاری رہے۔اطلاعات کے مطابق آئی سی سی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے مثبت رویہ اختیار کیا ہے اور ورلڈ کپ سے باہر کیے جانے کے بعد ممکنہ ازالے کے لیے ایک نیا فارمولا ترتیب دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں آئی سی سی اور بی سی بی کے درمیان تجاویز پر تفصیلی مشاورت بھی ہوئی، جبکہ پی سی بی نے ثالث کا کردار ادا کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ ان تجاویز کو حتمی منظوری کے لیے آئی سی سی بورڈ کے سامنے پیش کریں گے۔ دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی لاہور مذاکرات سے متعلق اپنی حکومت کو ڈھاکا میں بریف کریں گے۔

فارمولے پر ابتدائی اتفاق کے بعد آج دوپہر آئی سی سی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے درمیان دوبارہ رابطہ متوقع ہے، جس کے بعد معاملات مزید واضح ہونے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…