ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

پنجاب حکومت کی بیوہ خواتین کیلئے سپورٹ کارڈ اسکیم منظور

datetime 9  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)پنجاب حکومت نے بیوہ خواتین کی مالی مدد کے لیے ایک نئی سپورٹ کارڈ اسکیم کی منظوری دے دی ہے،

جس کا مقصد صوبے بھر میں مستحق بیوہ خواتین کو معاشی سہارا فراہم کرنا ہے۔ یہ منصوبہ زکوٰۃ اینڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تحت نافذ کیا جائے گا۔اس اسکیم کے تحت ہر اہل بیوہ خاتون کو ایک لاکھ روپے کی نقد امداد دی جائے گی۔ اگر بیوہ کے زیر کفالت ایک بچہ ہوگا تو اسے مزید پچیس ہزار روپے ملیں گے، جبکہ دو بچوں کی صورت میں اضافی پچاس ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ اس مالی معاونت کا مقصد بیوہ خواتین پر بڑھتے ہوئے معاشی بوجھ کو کم کرنا اور ان کے بچوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مدد دینا ہے۔زکوٰۃ اینڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے اس پروگرام کے لیے مجموعی طور پر چار ارب روپے مختص کیے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ فنڈز بیوہ خواتین کی مالی خودمختاری بڑھانے اور انہیں مستقل امدادی ذرائع پر انحصار سے نکالنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اسکیم کے رواں ماہ کے اختتام تک عملی طور پر شروع ہونے کا امکان ہے،

جس کے بعد مستحق خواتین کے لیے رجسٹریشن کا عمل اور مالی امداد کی فراہمی جلد شروع کر دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…