ہفتہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

بھارتی کھلاڑیوں نےبلّے کے ساتھ کیا کر رکھا ہے ،سری لنکن کرکٹر نے بھارتی بیٹرز کے بلّوں پر سوال اٹھا دیے

datetime 10  فروری‬‮  2026 |

اسلام آبا د (نیوز ڈیسک ) کولمبو: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران سری لنکا کے کرکٹر بھانوکا راجاپکسا کے ایک بیان نے نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے،

جس میں انہوں نے بھارتی بلّے بازوں کے زیرِ استعمال بیٹس پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔بھانوکا راجاپکسا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی بیٹرز ایسے خصوصی بلّے استعمال کر رہے ہیں جو انہیں کھیل میں اضافی اور غیر منصفانہ برتری فراہم کرتے ہیں، جس پر کرکٹ حلقوں میں بحث شروع ہو گئی ہے۔اتوار کے روز کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو 20 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا کامیاب آغاز کیا، تاہم میچ کے بعد سامنے آنے والے راجاپکسا کے بیانات نے میچ کے نتیجے کو پسِ منظر میں دھکیل دیا۔خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کے بلّے اس معیار سے کہیں آگے ہیں جو دیگر ٹیموں کو دستیاب ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات یوں لگتا ہے جیسے ان بلّوں پر کسی خاص مادے یا ربڑ کی تہہ لگی ہوئی ہو، اور ایسے بلّے عام کھلاڑیوں کے لیے قابلِ حصول بھی نہیں ہوتے۔اگرچہ راجاپکسا نے ان الزامات کے حوالے سے کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کروائی، تاہم ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں۔

یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ بھانوکا راجاپکسا سری لنکن ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں، جبکہ اب تک بھارتی ٹیم یا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ان دعوؤں پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوگولیاں۔۔اڑھائی کروڑ ہلاکتیں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…