بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

بارشوں کا نیا طاقتور سپیل پاکستان میں داخل، الرٹ جاری

datetime 10  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی) مغربی ہوائوں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گیا جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 10فروری تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جن میں راولپنڈی، جہلم، چکوال، سرگودھا، میانوالی، اٹک، جھنگ، نارووال اور سیالکوٹ شامل ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، مری اور گلیات میں بارش کے ساتھ بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ کاغان، دیر، سوات، کالام، چترال، کوہستان، مانسہرہ اور کشمیر میں برفباری متوقع ہے۔دوسری جانب بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی موسم سرد اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ، زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، موسی خیل، مستونگ، قلات اور خاران میں بارش جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پشاور، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، جھنگ، خوشاب، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر اور میانوالی میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کراچی میں موسم ابرآلود رہنے کی توقع ہے جبکہ ساحلی پٹی پر بوندا باندی ہو سکتی ہے، شہریوں کو محتاط رہنے اور بالائی علاقوں کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…