منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری

datetime 9  فروری‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے رواں سال کیلئے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا ہے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمد راغب حسین نعیمی کے مطابق رواں سال صدقہ فطر وفدیہ صوم کم ازکم 300 روپے فی کس ادا کیا جائے۔گندم کا آٹا 300،جو کے حساب سے1100 روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کیاجائے۔کھجور کے حساب 1600 روپے،کشمش کے حساب 3800 روپے،منقیٰ کے حساب سے 5400روپے، جبکہ سرکاری آٹا کے حساب سے200روپے صدقہ وفدیہ صوم ادا کیا جائے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ صدقہ فطر ہر غلام، آزاد، مرد، عورت، چھوٹے اور بڑے مسلمان پر فرض ہے۔صاحب استطاعت افراد کو گندم پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر ادا کرنا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کی مدد ہو سکے۔ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے رہائشی اپنے علاقوں میں اجناس کی قیمتوں کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے مزید کہاکہ گندم کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 9000 روپے۔جو کے حساب سے30 روزوں کا فدیہ 33000 روپے۔

کھجور کے حساب سے30 روزوں کا فدیہ 48000 روپے،کشمش کے حساب سے30 روزوں کا فدیہ 114000 روپے،منقی کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ162000 روپے ادا کرناہوگاجبکہ سرکاری آٹا کے حساب سے30روزوں کافدیہ6000روپے بنتاہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یا 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے۔ گندم کا نصاب وزن کے لحاظ سے نصف صاع (2کلو احتیاطًا) جو، کجھور، منقیٰ کا نصاب ایک صاع (4کلوگرام احتیاطًا) بنتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…