منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

ایپل کمپنی کا وہ فیچر جو اب تک آئی فون کے تمام ماڈلز میں تھالیکن آئی فون 7 میں نہیں ہوگا

datetime 27  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک )آئی فونز اور آئی پیڈز میں ہوم کا بٹن لازمی ہوتا ہے لیکن ایپل نے دعوی ٰکیا ہے کہ وہ اپنے نئے ماڈل آئی فون 7میں ہوم کا بٹن ختم کر دے گا جس سے آئی فون کا پورا فرنٹ سکرین پر مشتمل ہو گا۔
اس سے قبل سکرین کے نیچے کافی جگہ ہوم کے بٹن نے گھیری ہوتی تھی۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ماڈل میں بٹن کی جگہ سکرین میں فنگرپرنٹ سنسر لگایا جائے گاجس سے ہوم کے بٹن کا کام لیا جاسکے گا۔ ایپل نے آئی فون کے اس نئے ماڈل کی چوڑائی میں بھی واضح کمی کی ہے۔
ایپل نے آئی فون 7میں فورس ٹچ سکرین بھی متعارف کروائی ہے جس پر لانگ پریس کرکے مزید مینوز تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس سکرین میں ایک اور خصوصیت بھی رکھی گئی ہے کہ پہلے تو موبائل فون کا ایک مخصوص حصہ کال آنے یا بٹن دبانے پر تھرتھراتا(Vibrate)کرتا تھا لیکن آئی فون 7کی پوری سکرین وائبریٹ کرے گی۔ آئی فون کے اس نئے ماڈل میں 1080پکسل فرنٹ کیمرہ انسٹال کیا گیا ہے جو بہترین ایچ ڈی ویڈیو بنانے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔ موجودہ ماڈلز آئی فون 6اور آئی فون6پلس میں یہ کیمرہ 720پکسل کی طاقت کا حامل ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق ایپل کا آئی فون 2017مارکیٹ میں متعارف کروایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…