ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

انسان کو فضاں میں اڑانے والا “جیٹ پیک” اگلے سال فروخت کیلئے پیش کیا جائےگا

datetime 27  جون‬‮  2015 |

لندن(نیوزڈیسک) فضاں میں اڑنا انسان کی ازلی خواہش ہے اور اس کے لیے اڑن قالین کا تصور لاتعداد کہانیوں میں پیش کیا گیا ہے لیکن اب ایک کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ اس نے دنیا کا پہلا تجارتی جیٹ پیک تیار کرلیا ہے جو اگلے سال فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
سائنسی فلموں کی طرح یہ جیٹ بیک نیوزی لینڈ کی ایک کمپنی مارٹن ایئرکرافٹ نے تیار کیا ہے جس کے پیچھے 35 سال کی محنت ہے اور اگلے سال اسے تجارتی پیمانے پر فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ یہ جیٹ پیک 200 ہارس پاور کے طاقتور پیٹرول انجن سے چلتا ہے جس سے دو پنکھے گھومتے ہیں جب کہ یہ جیٹ 74 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے نصف گھنٹے تک ہوا میں پرواز کرسکتا۔ جیٹ پیک مجموعی طور پر 120 کلوگرام وزن اٹھاسکتا ہے۔ 2011 میں جیٹ پیک کی آزمائش کی گئی تھی اور وہ ایک ہزار میٹر کی بلندی تک اوپر اڑا تھا جسے بعد میں پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر اتارا گیا۔
اس جیٹ پیک کا جدید ترین ورژن گزشتہ دنوں پیرس ایئر شو میں پیش کیا گیا تھا جس میں ایک سیمولیٹر کے ذریعے عام افراد نے اس کا تجربہ کیا تھا۔ اسے اڑانے والا فرد دونوں ہاتھوں میں دو جوائے اسٹک سے اسے کنٹرول کرسکتا ہے اور ایک اسکرین کے ذریعے دورانِ پرواز تمام کیفیات اور تبدیلیوں پر نظر رکھ سکتا ہے۔
اگر آپ اس جیٹ پیک کے ذریعے فضاں کی سیر کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر یعنی تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے پاکستانی روپے ادا کرنا ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…