جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

طاقتور شمسی طوفان سے مواصلاتی نظام میں رکاوٹ کا خدشہ

datetime 24  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)امریکی ماہرین فلکیات کا کہنا ہےکہ زمین آج ایک بڑے شمسی طوفان کی لپیٹ میں ہے،جس کی وجہ سےممکنہ طور پر سیارے کے مواصلات اور بجلی کےنظام میں خرابی پیدا ہو سکتی ہے۔ماہرین نے شمسی طوفان سے آسمان پر قطبی روشنیوں کے نمودار ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔امریکی خلائی موسم کے پیشن گوئی کے مرکز ‘گورنمنٹ اسپیس ویدر پرڈیکشن سینٹر’ کے مطابق حالیہ دنوں میں سورج پر آنے والے تین الگ الگ شمسی طوفانوں نے ملکر پیر کے روز زمین کی سمت رخ کیا ہے، جس کی وجہ سے زمین پر طاقتور شمسی طوفان کی صورت حال پیدا ہوئی ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے پیشن گوئی کی ہے کہ یہ طوفان منگل کی رات بھر جاری رہے گا، جس کے نتیجے میں آسمان پر قطبی روشنیوں کا نظارہ یورپ اور امریکہ سمیت کینیڈا میں بھی دیکھا جا سکے گا ۔ماہرین کے مطابق یہ شمسی طوفان تین انتہائی طاقتور آگ کے گولوں کےبھڑکنے سے پیدا ہوا ،جس کے نتیجے میں سورج سے اربوں ٹن انتہائی طاقتور مواد کا اخراج ہوا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ تینوں دھماکے سورج کے ایک ہی حصے میں ہوئے،جس کانام 12371 ہے ۔خلائی ادارے کے مطابق،اتوار کو سورج پر مقناطیسی طاقتور گولوں کو پھٹ کر نکلتے دیکھا گیا ہے، جس کے نتیجے میں سورج کی سطح سے انتہائی طاقتور توانائی کے ذرات کا اخراج ہوا ہے اور یہ طوفان نظام شمسی کےذریعے معمول سے زیادہ رفتارمیں سفر کرتا ہوا پیر کے روز ہمارے سیارے سے ٹکرایا ہے۔ماہرین نے منگل اور بدھ کو ماحول میں تبدیلی کی پیش گوئی کی ہے اور خاص طور پر قطبی علاقوں میں مواصلات کے نظام بجلی اور نیوی گیشن کے نظام سمیت مواصلات پر انحصار کرنے والے دیگر اہم نظاموں میں رکاوٹ کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ شمسی طوفان اور اس سے پیدا ہونے والی شعاعیں آج زمین سے ٹکرا رہی ہیں، جس کے نتیجے میں آسمان کا مشاہدہ کرنے والے افراد کو، ان شعاوں کے زمینی کرئے سے ٹکرانے کے باعث پیدا ہونے والی قطبی روشنیاں یا ‘ارورا لائٹس’ کا نظارہ دیکھنےکا موقع مل سکتا ہے ۔طوفان کی پیشن گوئی کرنے والے خلائی ادارے نے کہا کہ شمسی طوفان پیشن گوئی کے عین مطابق شدید نوعیت کا تھا،جس کی شدت زمین سے ٹکرانے پر خطرے کی انتباہ ‘فورجی’ کی سطح تک پہنچ گئی تھی۔ ماہرین نے پیشن گوئی کی ہےکہ یہ اس واقعہ کا ابتدائی مرحلہ ہےجو ایک سے زیادہ دن جاری رہ سکتا ہے ۔سائنس دانوں کے مطابق قطبی روشنیاں اسوقت پیدا ہوتی ہیں۔ جب سورج کی خارج کردہ توانائی سے بھرے ذرات کا زمین کے مقناطیسی میدان سے میلاپ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے زمین کےاوپری ماحول میں موجود توانائی کےغیر جانبدار ذرات پرجوش ہوتے ہیں اور ایک بار حرکت میں آجانے کے بعد ان کی توانائی سرخ ،سبز ،جامنی اور دیگر رنگوں کی چمک پیدا کرتی ہے۔لیکن ان رنگ برنگی روشنیوں میں سرخ روشنی صرف شدید شمسی سرگرمی کے دوران دیکھائی دیتی ہے ۔ قطبی روشنیوں کا حسین امتزاج عام طور پر قطب شمالی خطوں یا قطب جنوبی خطوں میں نظر آتا ہے۔ جنوبی نصف کرئے میں انھیں’ آرورا آسٹریلیاس ‘ کہا جاتا ہے اور شمالی نصف کرئے میں اسے ‘آرورا بوریالس ‘ کا نام دیا گیا ہے۔قطبی روشنیاں عام طور پر قطب شمالی کے قریبی حصوں میں واضح نظر آتی ہیں مثلا فن لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، سوئیڈن میں سبز، سرخ، نیلی اور زرد رنگ کی روشنیوں کا خوبصورت ملاپ دیکھا جاسکتا ہے لیکن، شمسی طوفان کے باعث، ان روشنیوں کا نظارہ شمالی برطانیہ کے علاوہ امریکہ کے بعض حصوں میں بھی کیا جاتا ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…