بیجنگ(نیوزڈیسک) چین میں ایک کمپنی نے دعوی کیا کہ اس کا بنایا گیا وائی فائی راوٹر حاملہ خواتین کیلئے سو فیصد محفوظ ہے اور اس کے تابکاری اثرات نہیں۔ اس دعوے پر دوسری کمپنی نے اعتراض داغ دیا کہ وائی فائی کے ایسے نقصانات ہیں ہی نہیں جو حاملہ خواتین کو نقصان پہنچ سکے ۔چین کی ایک کمپنی نے اپنے نئے راوٹر کے اجرا کے موقعے پر دعوی کیا ہے کہ اس میں طاقتور اور متوازن سگنل کے ساتھ ساتھ حاملہ خواتین کیلئے محفوظ آپشن بھی رکھا ہے۔ اس دعوے پر حریف کمپنی مقابلے پر اتر آئی اور کہا کہ ایسے بیانات خوف و ہراس پھیلانے کا باعث ہیں کیوں کہ عام وائی فائی راوٹر بھی حاملہ خواتین کیلئے کسی نقصان کا باعث نہیں۔