ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ ’کسی اتحاد‘ میں شمولیت ممکن ہے: بنگلہ دیش

datetime 12  دسمبر‬‮  2025 |

اسلا م آباد(نیوز ڈ یسک )بنگلہ دیش کے امورِ خارجہ کے مشیر محمد توحید حسین کا کہنا ہے کہ ڈھاکہ کے لیے تزویراتی اعتبار سے یہ امکان موجود ہے کہ وہ بھارت کو شامل کیے بغیر پاکستان کے ساتھ کسی علاقائی اتحاد کا حصہ بن سکے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایک صحافی نے جب ان سے پوچھا کہ کیا بنگلہ دیش پاکستان کے ساتھ کسی علاقائی گروپ میں شامل ہو سکتا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ بنگلہ دیش یہ قدم اٹھانے کی پوزیشن رکھتا ہے، تاہم نیپال اور بھوٹان کے لیے بھارت کے بغیر ایسا کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

تجزیہ کار ان کے اس بیان کو اسلام آباد کنکلیو میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی حالیہ گفتگو کے جواب کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان، چین اور بنگلہ دیش پر مشتمل سہ فریقی تعاون کا عمل شروع ہو چکا ہے اور مستقبل میں دیگر علاقائی و عالمی ممالک کو بھی اس میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق توحید حسین نے کہا کہ وزیرِ خارجہ ڈار نے جو بات کی ہے، ممکن ہے اس پر کسی وقت پیش رفت ہو۔خیال رہے کہ اس سال اگست میں اسحاق ڈار نے 13 برس بعد بنگلہ دیش کا اہم دورہ کیا تھا، جس کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے درمیان بھی خوشگوار ملاقاتیں ہوئیں۔گزشتہ سال اگست میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اسلام آباد اور ڈھاکہ کے تعلقات میں قربت بڑھی ہے، جب کہ اس دوران دہلی اور نئی بنگلہ دیشی قیادت کے درمیان فاصلے نمایاں ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…