بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

datetime 13  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں کیے گئے فلکیاتی تجزیوں کے مطابق رمضان المبارک 2026 کے آغاز کی ممکنہ تاریخ 19 فروری بتائی جا رہی ہے، جبکہ اسلامی مہینے رجب 1447 ہجری کا آغاز 21 دسمبر 2025 سے ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مصر کے نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف فلکیات و جیو فزکس کے سربراہ ڈاکٹر طہ رباح کے مطابق رجب کا نیا چاند 20 دسمبر کو قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسی دن چاند نظر آنے کے امکانات بھی موجود ہیں۔

فلکیاتی ماہرین کے مطابق مکہ مکرمہ میں سورج غروب ہونے کے بعد چاند تقریباً 14 منٹ تک افق پر موجود رہے گا، جبکہ قاہرہ میں اس کا دورانیہ قریباً 10 منٹ ہوگا۔ عرب اور دیگر اسلامی ممالک کے مختلف دارالحکومتوں میں چاند کی رویت کا وقت 1 سے 26 منٹ کے درمیان رہنے کی توقع ہے، البتہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں چاند سورج کے ساتھ ہی غروب ہو جائے گا۔

رمضان المبارک 2026 کے ممکنہ آغاز کے حوالے سے بھی بتایا گیا ہے کہ یو اے ای میں کیے گئے فلکیاتی اندازوں کے مطابق یہ مہینہ 19 فروری سے شروع ہو سکتا ہے، تاہم اس کی حتمی تاریخ کا اعلان 29 شعبان کو سعودی عرب میں چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق رمضان 2026 کے دوران روزے کا دورانیہ مختلف ممالک میں مختلف ہوگا۔ ابتدائی ایام میں روزہ تقریباً 12 گھنٹوں پر مشتمل ہوگا، جبکہ مہینے کے آخری دنوں میں اس کا دورانیہ بڑھ کر تقریباً 13 گھنٹے تک پہنچ سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…