بدھ‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2026 

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

datetime 16  اکتوبر‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے جبکہ سیل کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے اور انہیں اپنے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان سے بات کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں سے میرے بچوں کے والد عمران خان کے ساتھ جیل میں ہونے والے سلوک پر سنگین اور تشویش ناک پیش رفت ہوئی ہے، پاکستانی حکام نے اہل خانہ اور وکلا کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے جبکہ تمام عدالتی کارروائیاں ملتوی کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ عدالتی حکم کے خلاف عمران خان سے ان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان کی فون پر بات بھی 10 ستمبر سے بند کر دی گئی ہے، جو لندن میں رہائش پذیر اور برطانوی شہری ہیں۔جمائما گولڈ اسمتھ نے الزام عائد کیا کہ ہمیں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ حکام نے جیل میں ان کے سیل کی بجلی منقطع کر دی ہے اور انہیں کسی بھی وقت سیل سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

انہوںنے کہاکہ جیل میں باورچی کو بھی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے، عمران خان اب قید تنہائی میں ہیں، وہ بالکل اندھیرے میں ہیں اور عمران خان کا باہر کی دنیا میں کسی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے، وکلا کو ان کو حفاظت کے حوالے سے تشویش ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ عمران خان کے اہل خانہ، ان کی جماعت کے اراکین اور حمایتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور یہ پاکستان میں تمام سیاسی اپوزیشن اور انہیں خاموش کرانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بھانجے سویلین حسان نیازی اگست 2023 سے فوج کی حراست میں ہیں، حال ہی میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کو پرامن احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا اور وہ اس وقت جیل میں ہیں حالانکہ ان کو قید کے لیے کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ رواں برس جون میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے آربیٹریری ڈیٹنشن کو پتا چلا تھا کہ عمران خان کو غیر قانونی اور من مانی طور پر قید میں رکھا گیا ہے اور گروپ نے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔جمائمہ گولڈ اسمتھ نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے عمران خان، ان کی بہنوں اور ان کے بھانجے کو فوراً رہا کیا جائے، انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا ان کے بیٹوں سے رابطہ بھی دوبارہ بحال کیا جائے تاکہ انہیں یقین دہانی ہوجائے کہ عمران کان ٹھیک ہیں اور ان کے ساتھ براسلوک نہیں کیا جارہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نواز شریف کی سیاست میں انٹری


لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…