جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان سے شادی کرنیوالی بشریٰ مانیکا کون ہیں؟ ان کی عمر کیا ہے؟ کتنے بچے ہیں؟ کس شہر اور کس خاندان سے تعلق رکھتی ہیں؟ ان کے والد کس اہم ترین عہدے پر فائز رہے؟ سب سامنے آ گیا

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری بیوی بشریٰ مانیکا کی عمر تقریباً پچاس سال ہے، میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ملاقات 2015ء میں این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب سے قبل پہلی بار بشریٰ مانیکا سے ملاقات ہوئی تھی، بشریٰ مانیکا پانچ بچوں کی ماں ہیں، بشریٰ کا تعلق پاکپتن کے وٹو خاندان سے ہے اور انہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی سابق شوہر خاور مانیکا سے خلع لی تھی،

عمران خان کی تیسری بیوی بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر خاور مانیکا کسٹم آفیسر ہیں اور ان کے والد غلام فرید مانیکا وفاقی وزیر رہے ہیں، اس کے علاوہ بشریٰ مانیکا کے دو بیٹوں موسیٰ مانیکا اور ابراہیم مانیکا نے ایچ ای سن کالج لاہور سے 2013ء میں گریجوایشن کی اور اس وقت وہ بیرون ملک تعلیم حاصل کر رہے ہیں، ان کی تین بیٹیوں میں سب سے بڑی بیٹی مہرومانیکا صوبائی اسمبلی کے رکن میاں عطا مانیکا کی بہو ہیں۔ واضح رہے کہ شادی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ شادی کے موقع پر نیک تمناؤں، دعاؤں اور مبارکباد دینے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے اپنی شادی کے موقع پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے بشریٰ مانیکا سے لاہور میں شادی کر لی ہے،شادی کی تقریب لاہور میں بشریٰ مانیکا کے بھائی کے گھر ہوئی۔ عمران خان کی بہنوں سمیت اہل خانہ میں سے کسی کو بھی نہیں مدعو کیا گیا جبکہ ذرائع یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ عمران خان کی بہنوں نے شادی کی مخالفت کی تھی۔تحریک انصاف نے نکاح کی تصاویر بھی جاری کر دی تھیں ،عمران خان اور بشریٰ مانیکا کا نکاح پی ٹی آئی کے کور کمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا جب کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما زلفی بخاری اور عون چوہدری نکاح کے گواہان بنے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کور کمیٹی کے رکن اور عمران خان کے قریبی دوست مفتی سعید نے عمران خان کو بشریٰ مانیکا کا نکاح پڑھایا۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں فواد چوہدری، نعیم الحق اور دیگر نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی شادی اتوار کے روز لاہور میں انجام پائی۔انکا کہنا تھاکہ ولیمے کی بڑی تقریب نہیں ہوگی،تقریب میں صرف بشری بی بی کے خاندان نے شرکت کی،عمران خان کی فیملی کی جانب سے کوئی شریک نہیں ہوا،تقریب میں صرف عون چودھری اورزلفی بخاری شریک ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…