اسلام آبا د ن(نیوز ڈیسک)دیوالی کی خوشیوں کے دوران بھارت میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب معروف گلوکار ریشبھ ٹنڈن اسٹیج پر پرفارمنس کرتے ہوئے اچانک گر گئے اور موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’عشق فقیرانہ‘ سے شہرت حاصل کرنے والے ریشبھ ٹنڈن، جنہیں فقیرا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، دیوالی کے موقع پر اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ ممبئی سے دہلی والدین کے گھر آئے تھے۔35 سالہ فنکار بالکل صحت مند اور پرجوش نظر آرہے تھے۔
پرفارمنس کے دوران وہ اچانک بے ہوش ہوکر گر پڑے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق گلوکار کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔ ریشبھ ٹنڈن نے روسی شہری اولییسیا نیڈوبیگووا سے شادی کی تھی، جو ازبکستان میں ان کے ایک ڈیجیٹل پراجیکٹ کے لیے لائن پروڈیوسر کے طور پر کام کرچکی ہیں۔















































