بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان مخالف بیان دینے والے افغان نوجوان نے ہاتھ جوڑ کر روتے ہوئے معافی مانگ لی

datetime 24  اکتوبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)پاکستان کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے نوجوان نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔کراچی میں مقیم افغانی نوجوان کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ افغان مہاجرین کے انخلا پر پاکستان کیخلاف لغویات بک رہا تھا۔اس لڑکے کی شناخت فرہاد کے نام سے ہوئی جو کریانے کی دکان میں کام کرتا ہے۔

لڑکے کی ویڈیو دو خریداروں نے بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کی جس میں وہ پاکستان کی مخالفت میں ہر حد تک جارہا تھا اور پھر جب اسے پولیس کا بولا گیا تو اس نے سندھ پولیس کو بھی لغویات بکی تھیں۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب اس نوجوان کا ایک اور ویڈیو سامنے آیا جس میں وہ روتے ہوئے اپنے کیے اور بیان پر نادم ہے اور روتے ہوئے معافی بھی مانگ رہا ہے۔نئی ویڈیو میں فرہاد نے کہا کہ اس سے غلطی ہوئی ہے اور وہ اس پر شرمندہ بھی ہے جبکہ اس نے پاکستان زندہ باد اور سندھ پولیس زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔اپنے کانوں کو ہاتھ لگا کر ہاتھ جوڑ کر فرہاد نے روتے ہوئے کہا کہ مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوئی ہے جو آئندہ نہیں ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…