جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ

datetime 23  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے جہاں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے پانڈا بانڈز کے بعد یورو بانڈز بھی متعارف کرائے جانے، خام تیل کی عالمی قیمت 3سال کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد ٹرمپ کی روس پر نئی پابندیاں عائد کیے جانے سے دوبارہ محدود پیمانے پر اضافے، درآمدی بل میں کمی اور کرنٹ اکانٹ سرپلس ہونے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

معاشی استحکام، شعبہ جاتی بنیادوں پر غیرملکی سرمایہ کاری کی امیدیں برقرار رہنے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیئے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا اور ایک موقع پر ڈالر کی قدر 28پیسے کی کمی سے 280 روپے 77پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔سپلائی میں بہتری رونما ہوتے ہی درآمدی ضروریات کے لیے زرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 03پیسے کی کمی سے 281 روپے 02پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 282روپے 05پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…